لوگوں سے ڈرنا چھوڑ دو
عزت
خدا دیتا ہے لوگ نہیں

ہو سکتا ہے اللہ نے تمہیں ہر طرف سے اکیلا کر کے خود سے”دوستی”کا موقع دیا ہو

سکون کی ایک وادی ہے🌹
جسے مدینہ منورہ کہتے ہیں 🌹🌹

!شیخ سعدی فرماتے ہیں
مجھے اللہ کے انصاف پر اُس دن بہت یقین آیا جب میں نے امیر اور غریب کا ایک جیسا کفن اور قبر دیکھی

بس اتنا امیر ہونا ہے کہ
جب بھی مُوڈ آف ہو تو مکہ مدینہ پہنچ جاؤں

اِنشااَللہ

سر اُٹھا کر رب سے نہ ملنے والی چیزوں کا تقاضا کرنے سے پہلے

سر جھکا کر رب سے ملنے والی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بہتر ہے-

جب تم نماز نہیں پڑھتے تو یہ مت سوچو کہ وقت نہیں ملا،بلکہ یہ

سوچو کہ تم سے ایسی کونسی خطا ہوئی کہ

اللہ نے تمہیں اپنے سامنے کھڑا کرنا بھی پسند نہیں کیا-

جو لوگ طاقت رکھتے ہوئے بھی کچھ نہ کریں سوائے صبر کے۔

ان سے زیادہ خطرناک انسان کوئی نہیں۔

کیونکہ وہ اپنے صبر سے ہی سامنے والے کی دنیا اور آخرت خراب کروا دیتے ہیں۔

اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے__

کسی سے اپنا موازنہ مت کریں
کم پہن لیں،سستا پہن لیں،
سادہ کھائیں لیکن حلال کھائیں
کم میں نہیں حرام میں شرم کریں
ہم نے اللہ کو حساب دینا ہے لوگوں کو نہیں

رزق کا تعلق انسان کی قابلیت سے نہیں
بلکہ رب کی عطا سے ہے

نیکی تو اس خُوشبو کی مانند ہے
جو نیت کے پُھول سے پُھوٹتی ہے
جتنی نیت صاف ہو گی اتنا ہی پُھول خُوشبودار ہوگا

امیدوں کے آگے ٹوٹ جانا اچھا نہیں لگتا
کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اچھا نہی لگتا
مجھے دینے والوں کی قطار میں ہی رکھنا
میرے مالک
تیرے در کے سوا کہیں سر جھکانا اچھا نہی لگتا

آج جو دعاؤں کا حصہ ہے،
دیکھنا کل وہ نصیب کا حصہ بھی بن جائے گا،
بس تم اپنے اللہ پر یقین رکھو!

گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو

بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here