پتہ ہے تکلیف کب ہوتی ہے؟؟

جب آپ سے کوئی اپنا بہت خاص شخص،جھوٹ بول رہا ہو اور !!آپ سچ جانتے ہوں

ہر کامیاب شخص کے پاس ایک تکلیف دہ کہانی ہوتی ہے اور ہر تکلیف دہ کہانی کا انجام کامیابی ہوتا ہے_

اس لیے تکلیف کو برداشت کرنے کی عادت ڈالو اور کامیابی کے لئے تیار ہو جاؤ

کوشش کریں آپ کے الفاظ خاموشی توڑیں

کسی کا دل نہیں

لوگ دیکھتے ہی نہیں اور بول کر چلے جاتے ہیں

اُس کے بعد چاہے

سننے والا اُٹھ کر کھڑا بھی نا ہو سکے_!!!

بیوقوف لوگ اپنے ذہن پر کنٹرول کرنے کی بجائے

لوگوں کے ذہنوں پر طاقت آزمائی شروع کر دیتے ہیں-

کچھ لوگوں کو اُونچائی پر جانے کی اتنی جلدی ہوتی ہے

کہ وہ چھوٹے لوگوں کا ہاتھ پکڑنے کی بجائے بڑے لوگوں کے پاؤں پکڑنا شروع کر دیتے ہیں

تم پانی جیسے بنو جو اپنا راستہ خود بنا لیتا ہے-

پتھر جیسے مت بنو جو دوسروں کا راستہ بھی روک لیتا

اپنی زندگی کے بدترین دور سے گزرتے وقت ایک اچھی بات جو ہوتی ہے

وہ یہ ہے کہ آپ اُن لوگوں کے چہرے بھی پہچان لیتے ہیں

جن کا یہ دعوٰی ہوتا ہے کہ وہ آپ کی پرواہ کرتے ہیں!

میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا

کبھی بھی حساس نہیں ہونا چاہیئے

ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے پیدا کرتا ہے

ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ہیں

 

زندگی سے بے قدروں کو نکالنا مشکل ہوتا ہے

لیکن ناممکن نہیں

بس ایک اصول اپنا لیں..

جو لوگ آپ کی قدر نہیں کرتے

آپ بھی ان کی قدر نا کریں

انہیں خاص سے عام کردیں

خوش رہنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here